عالمی شہرت یافتہ ہومیو ڈاکٹر سرفراز علی عزیز زادہ انتقال کرگئے

چنیوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چنیوٹ کے پہلے ایڈیٹر ہفت روزہ "یادِ خدا "ڈاکٹر عزیز علی عزیز زادہ کے فرزند عالمی شہرت یافتہ ہومیو ڈاکٹر سرفراز علی عزیز زادہ بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔
مرحوم نے تمام عمر سماجی خدمات میں گزاری گلہڑ کی بیماری کے علاج میں وہ پاکستان کیساتھ ساتھ دنیا میں مانے جاتے تھے مرحوم اچھے طبیب کے ساتھ قلم کار اور مقرر بھی تھے ۔