شاہد خاقان اور ارشد مرزا کی حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  شاہد خاقان اور ارشد مرزا کی حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پیر کو احتساب عدالت کراچی کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث احتساب عدالت کراچی میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت حفاظتی منظور کی جائے۔درخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔احتساب عدالت کراچی نے شیخ عمران الحق کی بطور ایم ڈی تعیناتی پر شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -