’یہ گھڑی دیکھی دیکھی لگتی ہے‘ میکڈونلڈز میں کام کرنے والے شخص کو اجنبی آدمی اپنی چیزیں پہنے نظر آگیا، یہ کون تھا؟ اصل حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

’یہ گھڑی دیکھی دیکھی لگتی ہے‘ میکڈونلڈز میں کام کرنے والے شخص کو اجنبی آدمی ...
’یہ گھڑی دیکھی دیکھی لگتی ہے‘ میکڈونلڈز میں کام کرنے والے شخص کو اجنبی آدمی اپنی چیزیں پہنے نظر آگیا، یہ کون تھا؟ اصل حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مکڈونلڈز پر کام کرنے والے ایک ورکر نے ایک گاہک کی کلائی میں گھڑی دیکھی اور اسے یوں لگا کہ اس نے یہ گھڑی پہلے کہیں دیکھ رکھی ہے۔ جب اس نے ذہن پر زور دیا تو ایسا جھماکا ہوا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ورکر کا نام جیک وائٹ ہے جو اپنے اس روز رین فورتھ نامی گاہک کو کھانا پیش کر رہا تھا۔ جب اس نے روزوین فورتھ کے ہاتھ میں بندھی گھڑی دیکھ کر غور کیا تو اسے یاد آ گیا یہ گھڑی تو خود اسی کی ہے۔
دراصل جیک وائٹ کے گھر میں کچھ عرصہ قبل چوری کی واردات ہوئی تھی اور چور گھر سے دیگر قیمتی سامان کے ساتھ یہ گھڑی بھی لے اڑے تھے۔ جیک نے اپنی گھڑی پہچان کر پولیس کو اطلاع دے دی جس نے آ کر روزوین فورتھ کو گرفتار کر لیا۔ جیک کا کہنا تھا کہ ”میری نظر سب سے پہلے اس گھڑی پر پڑی اور وہ مجھے دیکھی دیکھی لگی۔ پھر میں نے اس شخص کے سر پر موجود ٹوپی دیکھی تو وہ بھی یوں لگا جیسے میں نے پہلے دیکھی ہوئی ہے۔ پھر اچانک میرے ذہن میں آیا کہ یہ چیزیں تو میری ہی ہیں جو چوری کی واردات میں میرے گھر سے اٹھائی گئی تھیں۔“ رپورٹ کے مطابق چور نے دوران تفتیش چوری کا اعتراف کر لیا، جس پر اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور اب عدالت نے اسے 12ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -