مریم نواز کے پروگرام کی لیکس کے معاملے پر چینل چھوڑنے کی افواہیں ، سینئر صحافی منصور علی خان نے خاموشی توڑ دی 

مریم نواز کے پروگرام کی لیکس کے معاملے پر چینل چھوڑنے کی افواہیں ، سینئر ...
مریم نواز کے پروگرام کی لیکس کے معاملے پر چینل چھوڑنے کی افواہیں ، سینئر صحافی منصور علی خان نے خاموشی توڑ دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈیا پر یہ افواہیں چل رہی تھیں کہ سینئر صحافی منصور علی خان نے مریم نواز کے پروگرام لیکس کے معاملے پر چینل کے دباﺅ کے باعث استعفیٰ دیدیا ہے تاہم اب سینئر صحافی نے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے چینل چھوڑنے کی اصل وجہ بیان کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق منصور علی خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مہربانی فرما کر اپنی تصحیح کر لیں “ ۔ نمبر ایک! میں نے کیریئر کے اچھے موقع کی وجہ سے استعفیٰ دیاہے ، مجھ پر سماءنیوزکی انتظامیہ اور نہ ہی مریم نواز کی جانب سے کوئی دباﺅتھا، جیساکہ لیکس چینل سے نہیں ہوئی ہوئیں، اگلی مرتبہ افواہیں پھیلانے سے قبل مجھ سے رابطہ کر لیجے گا ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ منصور علی خان نے مریم نواز کے پروگرام کی لیکس پر چینل کی جانب سے دباﺅ آنے پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔

مزید :

قومی -