بہاولپور‘ پرائیویٹ لیبارٹریاں لوٹ مار میں سب سے آگے‘ عملہ کی نااہلی بے نقاب

  بہاولپور‘ پرائیویٹ لیبارٹریاں لوٹ مار میں سب سے آگے‘ عملہ کی نااہلی بے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورمیں قائم نجی لیبارٹریاں غریب مریضوں کوموت کاپیغام دینے لگیں نان کوالیفائیڈ عملہ کی وجہ سے تندرست افراد کوبیمار جبکہ بیمارافراد کوتندرست قراردیاجانے لگا غریب مریضوں سے ٹیسٹوں کے نام پربھاری رقو م بٹورنے کابھی انکشاف تفصیل کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سامنے قائم مہنگی ترین لیبارٹریاں غریب مریضوں کی کھال الٹی چھری سے ادھیڑ رہی ہے میڈیکل کالونی میں موجود ڈاکٹرزغریب مریضوں سے بھاری فیسیں لینے کے بعد کمیشن کے عوض(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کئی ٹیسٹ لکھ کرمہنگی ترین لیبارٹریوں پربھجوادیتے ہیں وہاں پرموجود نان کوالیفائیڈ عملہ مریضوں کوغلط رپورٹس جاری کرکے انہیں مزید پیچیدگیوں میں مبتلاکردیتاہے گزشتہ دنوں شہری محمدفیاض نے لابئریری چوک پرقائم قاسم لیب سے ہزاروں روپوں کے عوض اپنے ٹیسٹ کروائے تومذکورہ بالالیب نے اسے بالکل تندرست قراردیدیا شک گزرنے پرانہوں نے جب آغاخان لیب سے ٹیسٹ کروائے تو انہوں نے بیماری کی نشاندہی کردی جس پرمذکورہ بالاشخص نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن بہاولپورکودرخواست دی توانہوں نے درخواست ردی کی ٹوکری کی نظر کردی اسی طرح شہری محمدعمران اسلم نے بتایاکہ اس نے قاسم لیب سے اپناہپاٹائٹس کاپی سی آر ٹیسٹ کرایاتووہ غلط ثابت ہوادیگردولیبارٹریوں نے قاسم لیب کی رپورٹ کوبے بنیاد قراردیدیااسی طرح سیٹ لائٹ ٹاؤن کی رہائشی خاتون(ک) نے بتایاکہ قاسم لیب والوں نے اسے بریسٹ کینسر کی مریضہ قراردیاشوکت خانم اورآغاخان لیب نے اسے تندرست قراردیدیا اس دوران اس نے لاکھوں روپے ضائع کردیئے اورذہنی پریشانی بھی لاحق ہوئی عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں جب قاسم لیب کے انچارج ڈاکٹرمحمدریاض سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تووہ ڈیوٹی پرموجود نہیں تھے۔ جبکہ ان کے کاونٹرانچارج علی نے بتایاکہ ڈاکٹرریاض کی عدم موجودگی میں ہم کوئی موقف نہیں دے سکتے ہیں۔ جبکہ پروفیسر ڈاکٹرریاض کے موبائل نمبر0300.9682229 پررابطہ کیاگیاتوانہوں نے کال ہی اٹینڈنہ کی۔
بے نقاب