سیالکوٹ میں چودھری نے محنت کش پرظلم کاپہاڑ توڑدیا
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں گھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کیوں کی؟ چودھری نے پنچایت کے ذریعے محنت کش، اس کی بیوی، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کروادیا۔
ملزمان نے محنت کش کے گھر کو تالے لگا دیے، 3 گھنٹے میں گاؤں نہ چھوڑنے پر قتل کی دھمکی بھی دی۔سیالکوٹ میں پنچایت کے فیصلے پر دربدر محنت کش خاندان کو پولیس نگرانی میں واپس گھر پہنچا دیا گیا۔پولیس نے خاندان کے سربراہ محمد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج اور مرکزی ملزم چودھری ذوالفقار کو گرفتار کرلیا۔محنت کش نے چودھری کےگھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کی تھی، ملزم نے تلخ کلامی کے بعد پنچایت کے ذریعے محنت کش، اس کی بیوی، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کروادیا تھا۔