عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب ...
عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سماعت 12نومبر تک ملتوی کردی۔