صنعتوں کی قومی گرڈ پر منتقلی سے گیس کمپنیوں کو سالانہ کتنے ارب روپےکا نقصان ہو گا ؟ سٹڈی رپورٹ میں حیران کن انکشاف
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)صنعتوں کی قومی گرڈ پر منتقلی سے گیس کمپنیوں کو سالانہ کتنے ارب روپےکا نقصان ہو گا ؟ اس حوالے سے حیران کن انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاورسیکٹرکےلیے گیس کی فراہمی میں کٹوتی اور صنعتوں کی 100فیصد قومی گرڈ سے بجلی کی منتقلی سے سوئی گیس کمپنیوں کو لا محالہ 391ارب روپے سالانہ کا نقصان ہوگا ۔ زیادہ اہم کہ اس سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں1400بڑی فیکٹریاں اور لا تعداد چھوٹے یونٹس بند ہو جائیں گے۔
"جنگ " کے مطابق 30لاکھ افراد کے بیروزگار ہوجانے کا خدشہ بھی ہے اس کے علاوہ بر آمد ات پر آمدنی میں 6فیصد کمی ہوجائے گا ۔ جس کا حجم 3ارب ڈالرز ہوگا ۔ اس بات کا انکشاف ایس آئی اے کی جاری سٹڈی میں کیا گیا جسے معروف ماہر اقتصادیات اور پی آئی ڈی ای کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق اور ریسرچ فیلو ڈاکٹر عافیہ ملک نے تحریر کیا ہے ۔ سٹڈی کے مطابق قومی گرڈ سے بجلی اپنی گراں لاگت اور لا اعتباری کے باعث قابل عمل نہیں ہے ۔