توشہ خانہ ٹو کیس, بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

توشہ خانہ ٹو کیس, بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
توشہ خانہ ٹو کیس, بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرتے ہوئے آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وکیل صفائی سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں میں کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے۔

پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بریت درخواستیں تاخیری حربے ہیں، عدالت فرد جرم عائد کرنے کے لیے 3 تاریخیں دے چکی مگرفرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی، فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے۔

 بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 8 نومبرتک ملتوی کردی۔