پاک، بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

پاک، بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایفرو ایشیا ءکپ کی 2 دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد اب پاک, بھارت کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آسکتے ہیں۔

" جیو نیوز" کے مطابق ایفرو ایشیاu کپ کی بحالی کیلئے افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشیئن کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ ایفرو ایشیاء کپ پر معاملات طے کرنے کیلئے 6 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی ایشیئن کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے بات چیت کرے گی۔

عبوری سربراہ افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن تاوینگواموکوہ لانی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ افریقی کرکٹ حکام بھی ایفرو ایشیاء کپ کا انعقاد چاہتے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایفرو ایشیا ءکپ کا آخری ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ایشیاء الیون نے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب 2005 ایفرو ایشیا کپ میں ایشیاء الیون اور افریقہ الیون کے درمیان سیریز برابر ہوئی تھی۔

علم میں رہے کہ ایفرو ایشیاء کپ کا اگلا ایڈیشن 2009 میں ہونا تھا جو نہیں ہوسکا تھا۔

مزید :

کھیل -