”اپنی چھت …… اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 850سے زائد شہریو ں کو 60کروڑ روپے مل گئے

”اپنی چھت …… اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 850سے زائد شہریو ں کو 60کروڑ روپے مل گئے
”اپنی چھت …… اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 850سے زائد شہریو ں کو 60کروڑ روپے مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )اپنے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن،اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے-”اپنی چھت، اپنا گھر“پروگرام کے تحت 850سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے-پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کو”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لیے 60کروڑ روپے مل گئے-

 ”اپنی چھت،اپنا گھر“پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں قرض حاصل کرنے والے شہریوں کے بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے اور21اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے-وزیر اعلیٰ  نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے والے شہریوں کے پاس خود جانے کی ہدایت کی-

 ارکان اسمبلی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کوگھر گھر جاکر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے مبارکباد کا خصوصی لیٹر بھی دیں گے-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خصوصی لیٹر میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد دی ہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تہنیتی خط میں لکھا کہ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کی پہلی قسط اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کے بعدآپ اپنے گھر کی تیزی سے تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ  نے خواہش کااظہار کیا کہ دعا ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو۔ وزیراعلیٰ نے مزید لکھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں محمد نوازشریف، محمد شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔