شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف سٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
جاپانی فوج نے شمالی کوریا کی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے۔
واضح رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقوں اور میزائل تجربات کے ذریعے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اور یہ بات قابل غور ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل امریکا کے آج ہونے والے 60ویں صدارتی انتخابات کے دوران داغا گیا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ طویل ترین پرواز کرنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے۔