حکومت نے کس جرم کی سزا میں 4 گنا اضافہ کیا ؟ تفصیلات جانیے

حکومت نے کس جرم کی سزا میں 4 گنا اضافہ کیا ؟ تفصیلات جانیے
حکومت نے کس جرم کی سزا میں 4 گنا اضافہ کیا ؟ تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ جنگلات نے پنجاب فاریسٹ ایکٹ 1927 میں ترمیم کرکے لکڑی چوری اور درخت کاٹنے کی سزا اورجرمانے میں چار گنا اضافہ کردیا۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق درختوں کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیےفاریسٹ پروٹیکشن فورس بھی تشکیل دی جائے گی جسے پنجاب رینجرز اور آرمی سے ٹریننگ دلوائی جائے گی،فورس کو اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ،پنجاب رینجرز اور آرمی سے فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے پاس لکڑی چوری،جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی اختیار ہوگا جبکہ ڈی ایف او کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جائیں گے، فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر کے لکڑی چوری، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی،آگ لگانے اورنقصان پہنچانے پر چالان کاٹنے کا اختیار ہوگا۔

پنجاب حکومت نے پنجاب فاریسٹ اوفینس رولز 2024 مرتب کیے ہیں جس کے تحت جنگلات کی غیرقانونی کٹائی، آگ لگانے،نقصان پہنچانے اور لکڑی چوری پر جرمانوں کی شرح میں 4 گنا اضافہ کردیا ہے۔ چوری شدہ لکڑی کی مارکیٹ ویلیو سے4 گنا زیادہ جرمانہ وصول کیا جائیگا اور لکڑی بھی قبضے میں لے لی جائیگی،اس سےقبل جرمانہ کرکے لکڑی ملزم کو دے دی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ لکڑی چوری روکنے والے فاریسٹ گارڈز اور عملے کو برآمد کی جانیوالی لکڑی کی مالیت کے مطابق انعام دیا جائیگا جبکہ اگرکوئی افسر اپنے ایریا میں لکڑی چوری، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی ،انہیں نقصان پہنچانے سے متعلق محکمے کو آگاہ نہیں کرتااور اس سے متعلق محکمے کو میڈیا یا کسی اور ذریعہ سے پتہ چلتا ہے تو ایسے افسر کو جرمانہ، نوکری سے معطلی اور زیادہ سنگین غلطی پر نوکری سے برخاست بھی کیا جاسکے گا۔ 

مزید :

جرم و انصاف -