بچے کے پیٹ سے بلیڈ،گھڑی اور کیل برآمد ،ڈاکٹر حیران

بچے کے پیٹ سے بلیڈ،گھڑی اور کیل برآمد ،ڈاکٹر حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اتر پردیش (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کم عمر طالبعلم کے پیٹ سے 56 اقسام کی دھاتی اشیاء برآمد ہونے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں نویں جماعت کا 15 سالہ طالب علم آدتیہ طویل عرصے سے پیٹ میں درد اور سانس لینے میں پریشانی کی شکایت میں مبتلا تھا۔

جب بچے کے پیٹ کا بار بار الٹراساؤنڈ کرایا گیا تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے، کیونکہ بچے کے پیٹ میں دھات کی 56 اشیاء جس میں گھڑی کے چھوٹے سیل، بلیڈ کے ٹکڑے اور کیل وغیرہ ملیں۔

ڈاکٹرز نے بچے کا فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور 27 اکتوبر کو آپریشن ہوا لیکن جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

آپریشن کر کے تمام چیزیں نکال کر اس کا پیٹ بالکل صاف کر دیا گیا، اس کے بعد اگلے ہی دن 28 اکتوبر کی رات علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی، آدتیہ کے گلے کا الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا لیکن گردن میں زخم کے کوئی نشانات نہیں ملے۔

آدتیہ کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا سرجری کے ایک دن بعد ہی چل بسا کیونکہ اس کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی اور اس کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر گیا تھا۔

مزید حیران کن بات یہ کہ یہ تمام اشیاء بچے کے پیٹ میں کیسے گئیں؟ کیونکہ غذا کی نالی کے اندر نہ تو کوئی زخم ہے اور نہ اس اتنی گنجائش کہ یہ چیزیں بآسانی وہاں سے گزر کر معدے میں جاسکیں۔