لیسکو کی کھلی کچہریاں ،نادہندگان کیخلاف آپریشن ،284نادہندگان سے لاکھوں روپے ریکور کر لیے

لیسکو کی کھلی کچہریاں ،نادہندگان کیخلاف آپریشن ،284نادہندگان سے لاکھوں ...
 لیسکو کی کھلی کچہریاں ،نادہندگان کیخلاف آپریشن ،284نادہندگان سے لاکھوں روپے ریکور کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( طیبہ بخاری سے )لیسکوصارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے ریجن بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔ وزارت پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد لیسکو صارفین کو بجلی بلوں اور دیگر معاملات میں درپیش مسائل کا فی الفور ازالہ کرنا ہے۔

 چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کا کہنا ہے کہ لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں اس حوالے سے خصوصی کچہریاں لگائی جارہی ہیں۔ میڈیا اور پینا فلیکسز کے ذریعے عوام الناس کو اس بابت پیشگی اطلاع بھی دی جارہی ہے۔ تمام ایس ڈی اوز اپنی ٹیم کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی سب ڈویثرنز میں کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد یقینی بنا رہے ہیں۔ ایس ایز اور ایکسئین ان کچہریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں میں مختلف نوعیت کی کل 1075شکایات موصول ہوئیں 1069 شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کر دیاگیا۔

 واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدرخود بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ کھلی کچہریوں کا سرپرائز وزٹ بھی کر رہے ہیں۔ کھلی کچہریوں میں آنے والے صارفین نے لیسکو کے اس عمل کا خیر مقدم کیا اورامید ظاہر کی کہ لیسکو آئندہ بھی صارفین کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب لیسکو کانادہندگان  کے خلاف آپریشن جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران284نادہندگان سے93لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی ۔
نادرن سرکل میں 26 نادہندگان سے15لاکھ سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 39نادہندہ سے14لاکھ کی ریکوری کی گئی۔
 سینٹرل سرکل میں 56نا دہندگان سے28لاکھ روپے، سدرن سرکل میں 23نادہندگان سے7لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی۔
 ننکانہ سرکل میں 22 نادہندگان سے2لاکھ روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 57 نادہندگان سے10 لاکھ روپے کی ریکوری کی۔
اوکاڑہ سرکل میں   39 نادہندگان سے8لاکھ روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 22 نا دہندگان سے5لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی۔