بچوں سمیت باپ کی درخت سے لٹکی لاشوں سے عمر کوٹ میں خوف پھیل گیا

بچوں سمیت باپ کی درخت سے لٹکی لاشوں سے عمر کوٹ میں خوف پھیل گیا
بچوں سمیت باپ کی درخت سے لٹکی لاشوں سے عمر کوٹ میں خوف پھیل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں باپ اور بچوں کی درخت سے لٹکی لاشیں ملی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آج نیوز  نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ  واقعہ پلی موڑ سٹاپ پر پیش آیا جہاں درخت سے لٹکی چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ لاشیں چمن کولہی نامی شخص اور اس کے تین بچوں کی ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اہلیہ اور شوہر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ناراضگی پر شوہر نے بچوں کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی خود کشی سمیت مختلف پہلووں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔