نئی نویلی دلہن دولہے کو لوٹ کر فرار ہوگئی

نئی نویلی دلہن دولہے کو لوٹ کر فرار ہوگئی
نئی نویلی دلہن دولہے کو لوٹ کر فرار ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں چوری کی انوکھی واردات رپورٹ ہوئی جہاں نئی نویلی دلہن اپنے دولہے کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایاکہ  متاثرہ دولہے کی شناخت 40 سالہ ویماریڈی کے نام سے ہوئی جو سری ستیہ سائی ضلع کا رہائشی ہے، اس نے شادی کیلیے ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا۔ویماریڈی نے میرج بیورو کو 3 لاکھ روپے ادا کیے اور دو ہفتے قبل ایک خاتون سے شادی کی جو اسے لوٹ کر فرار ہوگئی۔

شادی کے چند دنوں بعد دلہن نے شوہر سے کہا کہ اس کے والد کی طبیعت خراب ہے لہٰذا وہ ملاقات کیلیے جا رہی ہے تو دولہے بھی ساتھ ہو لیا۔ویماریڈی جب اپنی نئی نویلی دلہن کو لے کر بھیما ورم پہنچا تو ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کی شادی کے بارے میں گھر والوں علم نہیں ہے۔

خاتون نے اپنے شوہر سے کہا وہ گھر نہیں چل سکتے اور وہ وہاں سے اکیلی چلی گئی۔ ویماریڈی نے چند دنوں بعد اہلیہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی جبکہ میرج بیورو سے بھی رابطہ کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری شادی تک ہی ہوتی ہے۔ دراصل دلہن ویماریڈی کے 15 لاکھ روپے چرا کر فرار ہوئی جس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی۔