برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا

 برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
 برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)   چین میں منعقدہ ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس ادا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی)سے فنڈز ادائیگی کے بعد ہاکی فیڈریشن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے لگائے گئے 25 دنوں کے کیمپ کا ڈیلی الاؤنس 50ہزار فی کھلاڑی ادا کردیا ہے۔اس سے قبل کھلاڑیوں کو 3 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا گیا تھا جس پر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔

قومی کھلاڑیوں کا ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ابھی واجب الادا ہے، کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے کے حساب سے ڈیلی الاؤنس دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشیئن ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔

مزید :

کھیل -