بچوں کو سکول کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ، عدالت کا بڑا فیصلہ ,حکم دیدیا
لاہور (ویب ڈیسک) بچوں کو سکول کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ کے سلسلے میں عدالت نے ایک بڑے فیصلے میں یہ ذمہ داری سکولوں اور کالجوں کی قرار دے دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کو طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے حکم میں کہا ’’نجی تعلیمی ادارے بھی پک اینڈ ڈراپ سہولت دیں، سہولت نہ دینے والے سکولوں اور کالجوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘‘
لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ دینے والے سکولز اور کالجز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے سکولوں اور کالجوں کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی ہے۔ عدالت کے مطابق جو نجی تعلیمی ادارہ پک اینڈ ڈراپ کے احکامات پر عمل نہ کرے اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔