اسرائیل کے2 فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی

اسرائیل کے2 فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
اسرائیل کے2 فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (ویب ڈیسک) گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران اسرائیل کے 2 فوجی ہلاک اور مزید 24 زخمی ہوگئے جن میں سے2  کی حالت تشویش ناک ہے۔

"ایکسپریس" نے خبرایجنسی رائٹرز کے حوالےسے بتایاکہ  اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو لڑائی کے دوران کے گولانی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 2 فوجی مارے گئے اور زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل کے 2 فوجی عراق سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر کیے گئے ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی شناخت 19 سالہ سارجنٹ ڈینئیل اویو ہائم سوفر اور 19 سالہ کیپٹن ٹال ڈرور کے نام سے ہوئی ہے جو بالترتیب اشکیلون سے گولانی بریگیڈ کی 13 ویں بٹالین میں سگنل افسر کیڈٹ اور یروشلم سے تعلق رکھنے والے گولانی بریگیڈ کی 13 ویں بٹالین میں آئی ٹی ماہر تھے۔

مزید بتایا گیا کہ اس حملے میں 2 فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ 24 فوجی زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے2  کی حالت تشویش ناک ہے اور دیگر معمولی زخمی ہیں۔عراق میں اسلامی مزاحمتی تحریک نے جمعے کو علی الصبح گولان کی پہاڑیوں پر 3  حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور مذکورہ تنظیم خطے میں امریکی اور اسرائیلی موجودگی کی مخالفت کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گولان کی پہاڑی پر اسرائیل نے 1967 کی خلیجی جنگ میں قبضہ کیا تھا تاہم کئی ممالک نے اب تک اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔