15 سال کے بعد کسی وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب ہیڈ آفس کا پہلا دورہ،رینکنگ میں ٹاپ پر لانے کا ٹارگٹ مقرر
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا-15 سال کے بعد کسی وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب ہیڈ آفس کا پہلا دورہ ہے- بینک آف پنجاب کو بینک رینکنگ میں ٹاپ پر لانے کا ٹارگٹ مقررکردیا-بینک حکام کوکاسٹ کنٹرول کے لئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ڈیپازٹر کی پہلی چوائس بینک آف پنجاب ہی ہونا چاہیے۔ بینک آف پنجاب کے صدرظفر مسعود نے تفصیلی بریفنگ دی-چیف منسٹر ویلفیئر سکیموں کے مالیاتی امور کے بارے میں بتایا گیا- گرین ٹریکٹر سکیم،بائیک پروگرام،ہمت کارڈ،ا پنی چھت…… اپنا گھر اور دیگرپراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا- سی ایم انٹرسٹ فری بائیکس کی ڈیلیوری کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی جس پر وزیراعلیٰ نے مزید بہتر ی لانے کی ہدایت کی-
بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ طلبہ گھر بیٹھے ڈیجیٹل پراسس کے ذریعے بائیک کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔طلبہ کے لیے بائیکس کی اقساط آن لائن ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے-وزیراعلیٰ انٹرسٹ فری بائیکس کے تحت 1591 بائیک ڈیلیور کی جا چکی ہیں۔ 40ہزار فارمرز کو اڑھائی لاکھ روپے لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں 65ہزار سپیشل افراد کو بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کی جارہی ہے-کسان کارڈ اور وزیراعلیٰ کے دیگر عوامی فلاحی پراجیکٹس میں بھرپور معاونت کیلئے بینک آف پنجاب کی ٹیم پرعزم ہے-
سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، منسٹر فنانس مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس،بینک حکام اور دیگرنے شرکت کی-