ایکسپو سنٹر میںعالمی نمائش برائے پلاسٹک ،پرنٹنگ ، پیکیجنگ ”پلاسٹی اینڈ پیک“ کا افتتاح

ایکسپو سنٹر میںعالمی نمائش برائے پلاسٹک ،پرنٹنگ ، پیکیجنگ ”پلاسٹی اینڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)پ ر ( بارہویں عالمی نمائش برائے پلاسٹک ،پرنٹنگ ، پیکیجنگ ”پلاسٹی اینڈ پیک“ اور گیارہویں عالمی نمائش برائے فوڈ اینڈ بیور یج پر اسیسنگ اینڈ پیکیجنگ کا گذشتہ روز ایکسپو سنٹر میں افتتا ح کیا گیا۔صوبائی وزیر مائینز اینڈ منرلز شیر علی خان نے افتتا ح کیا۔ ا س موقع پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل لاشار ی بھی موجود تھے،انہوں نے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا۔ نمائش میں کالج آف ٹوراز م اینڈ ہوٹل مینیجمنٹ نے شیفس ایسوسی ایشن کے تعا ون سے نمائش میں اپنا سٹا ل بھی لگا یا ہے جہاں کلنرآرٹ اینڈ ہاسپٹیلیٹی مینیجمنٹ سکلز کو اجاگر کیا جائیگا،اس کے علاوہ تین رو ز کے دوران کھانے پکانے کے مقابلے بھی ہونگے۔ نمائش میں مقامی اور23ممالک سے بین الاقوامی 200 کمپنیوں نے شرکت کی۔اہم ممالک میں چین ، کینیڈا، جرمنی، امریکہ، برطانیہ، ا ٹلی ،سپین، ترکی ، امارات، ہانگ کانگ ، بلجیئم، ملائشیا، آسٹریا ، سویڈن، جاپان، لکسمبرگ، سنگاپور ، تائیوان، سوئزرلینڈ اور ہالینڈ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -