15ستمبر سے سکول ایک ساتھ نہیں کھولے جائیں: سعید غنی 

  15ستمبر سے سکول ایک ساتھ نہیں کھولے جائیں: سعید غنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ سفارشات کے مطابق 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے ایک ساتھ نہ کھولے جائیں۔جمعہ کووزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے اور جاری کردہ ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعید غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیرِ تعلیم کی زیرِ صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 7 ستمبر کو ہو گا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتِ حال بہت حد تک بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کو فائنل کیا ہے اور کچھ سفارشات بھی دی ہیں، سفارشات کے مطابق 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے ایک ساتھ نہ کھولے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سفارشات کے مطابق تعلیمی اداروں کو مختلف اسٹیج میں کھولا جائے، کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 15 ستمبر سے کلاس نہم سے اوپر کی کلاسز کو کھولا جائے۔سعید غنی نے کہا کہ چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کو 21 ستمبر اور پری پرائمری سے پانچویں جماعت تک کو 28 ستمبر سے کھولا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی جانب سے وفاق کی کمیٹی کو سفارش کریں گے، اگر کوئی اسکول مذکورہ تاریخ سے قبل کھلتا ہے تو وہ خلافِ قانون قرار پائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی اسکول ایس او پیز کے لیے کچھ وقت مانگتا ہے تو اسے دیا جا سکتا ہے، ہم 7 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد کوئی حتمی اعلان کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -