فرانسیسی صدر نےنئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیا

فرانسیسی صدر نےنئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیا
فرانسیسی صدر نےنئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مائیکل برئیئر کو ملک کا وزیراعظم مقرر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے حالیہ الیکشن میں کسی بھی جماعت کے اکثریت حاصل نہ کرپانے کے بعد دائیں بازو کی پارٹی لیس ریپبلکنز کےرہنما مائیکل بارنیئر کو وزیراعظم نامزد کردیا۔نئے ویراعظم کی جماعت نے صدر ایمانوئل میکرون کے اعلان کو جمہوریت کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مائیکل برنیئر کی تقرری کو تسلیم کرلیا۔تاہم نیشنل ریلیز نے کہا کہ وہ مائیکل برنیئر کی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک بنیادی مسائل پر ان کی پالیسی کو دیکھ نہ لیں۔دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے پر ایمانوئیل میکرون کو مطلق العنان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن فرانسیسی عوام سے چرایا گیا ہے۔ اقلیت کو حکومت دیدی گئی۔یاد رہے کہ فرانس میں جون میں قبل از وقت انتخابات ہوئے تھے جس میں کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔