معاہدہ نہ ہونے پر امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیتا پینٹا گون نے اس مقصد کیلئے بنکر بسٹر بموں کو اپ گریڈ کرکے تجربات کئے، امریکی اخبار

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیتا پینٹا گون نے اس ...
معاہدہ نہ ہونے پر امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیتا پینٹا گون نے اس مقصد کیلئے بنکر بسٹر بموں کو اپ گریڈ کرکے تجربات کئے، امریکی اخبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)امریکی اخبار’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ لکھتا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں ایرانی جوہری تنصیبات کو پینٹاگون بنکر بسٹر بموں کے ذریعے تباہ یا غیر فعال کرنے کیلئے تیار تھا، امریکا نے ایرانی تنصیبات کو تباہ کرنے کیلئے بنکر بسٹربموں کو اپ گریڈ کیا اور وسط جنوری میں بی ٹو بمبار کے ذریعے ان اپ گریڈ ڈبنکر بسٹر بموں کو نامعلوم مقام پر گرا کر ان کے تجربات کیے۔ سفارت کاری کی ناکامی کی صورت میں وائٹ ہاؤس ملٹری کارروائی کا فیصلہ کرتا۔ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہاکہ پینٹاگون مسلسل ایران کے خلاف ملٹری آپشن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھا۔اوباما نے تسلیم کیا کہ اگر سفارت کاری ناکام ہوتی تو ملٹری آپشن موجود تھا۔ اب امریکا کا سب سے زیادہ تباہ کن روایتی ہتھیاربنکر بسٹر بم ایم او پی ایرانی اور شمالی کوریا کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے قابل ہے۔رپورٹ کے مطابق سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پینٹاگون نے امریکی ہتھیاروں میں سب سے بڑے بنکر بسٹر بم کو اپ گریڈ کرکے اس کے تجربات کئے۔ان کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی ناکامی میں امریکا ایران کے سب سے بھاری جوہری تنصیبات کو غیر فعال یا تباہ کرنا تھا، یہاں تک کہ اوباما انتظامیہ جب ایران کے ایٹمی پروگرام کو قابو کرنے کیلئے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کی کوششیں کر رہی تھی ، اس وقت پینٹاگون اپنے سب سے زیادہ تباہ کن روایتی ہتھیاروں میں سے ایک کی بہتری پر توجہ دے رہا تھا ، ان میں وہ الیکٹرانک اقدامات بھی تھے جن سے بم کے گائڈنگ نظام کو جام کرنے سے سے روکنا تھا‘ایران کیساتھ مذاکرات کے حالیہ دور کے آغاز سے پہلے ہی بنکر بسٹر پر کام شروع کردیا گیا تھا اور وسط جنوری میں اس پر تجربہ کیا گیا۔بی ٹو بمبار نے میسوری کے مقام پر وائٹ مین ائیرفورس بیس سے پرواز کی تھی اور اپ گریڈ بنکر بسٹربم کو ایک نامعلوم امریکی مقام پر گرایا۔