بھارت: گائے سمگلنگ کا الزام، ہندوؤں کے وحشیانہ تشدد سے مسلمان جاں بحق

بھارت: گائے سمگلنگ کا الزام، ہندوؤں کے وحشیانہ تشدد سے مسلمان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الوار (آن لائن)بھارتی ریاست راجھستان میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان کو گائے سمگل کرنے کے شبہ میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی خبررساں ادارے دی نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست کے ضلع الوار میں پیش آیا جہاں ایک 35 سالہ مسلمان شہری پہلو خان کو الوار ہائی وے پر 15 افراد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے پہلو خان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ،الوار ضلع کے کولیکٹر مکھتند اگروال کے مطابق جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چھ گاڑیوں میں گائیں لیکر جارہا تھا۔پولیس نے 6 افرادکے خلاف قتل کا جبکہ 200 دیگر نامعلوم افراد کیخلاف درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -