آئی او سی اولمپک سالیڈیریٹی سیمینار اختتام پذیر ہو گیا

آئی او سی اولمپک سالیڈیریٹی سیمینار اختتام پذیر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( پی او اے) کے زیراہتمام سپورٹس میڈیسن اور کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے حوالے سے دو روزہ آئی او سی اولمپک سالیڈیرٹی سیمینار اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوگیا، سیمیناز میں ملک بھر سے 150 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے علاوہ کوچز، ٹیم منیجرز، کھیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سیمیناز کا مقصد کھلاڑیوں و کوچز اور آفیشلز کو ممنوعہ ادویات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور انہیں انکے استعمال سے اجتناب کی ترغیب دینا تھا۔

، مقررین نے سیمینار کے ذریعے کھلاڑیوں کو نیوٹریشن، ڈوپنگ اور ڈرگر کے نقصات کے علاوہ جنسی طور پر ہراسان کرنے جیسے معاملات کے حوالے سے بھی لیکچرز دیئے،سیمیناز کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔