ہنگو، جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت4 افراد جاں بحق

ہنگو، جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت4 افراد جاں ...
ہنگو، جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت4 افراد جاں بحق

  

ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہنگو کے علاقے سینٹرل اورکزئی میں جائیدادکے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگو کے علاقے سینٹرل اورکزئی میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ہنگو