مالاکنڈ میں کار پر فائرنگ، سابق امیدوار قومی اسمبلی گن مین سمیت مارے گئے
مالاکنڈ(ویب ڈیسک) خان گھڑی میں کار پر فائرنگ کے نیتجے میں سابق امیدوار قومی اسمبلی شہزادہ خرم اور ان کا گن مین موقع پر دم توڑ گئے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے خان گھڑی میں مسلح افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں سابق امیدوار قومی اسمبلی شہزادہ خرم اور ان کا گن مین جان کی بازی ہار گئے۔"دنیا نیوز "کے مطابق ان کی کار کو مسلح افراد نے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا، شہزادہ خرم کا تعلق والی سوات کے خاندان سے ہے۔