لائن آف کنٹرول پار کرکے آزاد کشمیرمیں گھسنے والا بھارتی جاسوس پکڑا گیا
نیلم (آئی این پی) لائن آف کنٹرول کراس کرنے والا بھارتی جاسوس گرفتار، تفصیلات کے مطابق ٹیٹوال سیکٹر چلہانہ کراسنگ پوائنٹ سے مقامی پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ جس نے اپنا نام پولیس کو ونود ولد دل پریت بتایا ہے۔ اس کے ساتھ مزید چھ افراد ہیں جوکہ اسلحہ کی نشان دہی کے لئے لائے تھے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو فوج کے حوالے کیا ہے جہاں سے خفیہ ایجنسیوں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مذکورہ شخص کی عمر سترہ سے اٹھارہ سال لگ رہی تھی۔کشتی کے ذریعے دریائے نیلم کو عبور کیا ہے اور مقامی شہری کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔