کورونا کی شدت میں کمی، کھیلوں کے انعقاد کیلئے پلاننگ شروع

کورونا کی شدت میں کمی، کھیلوں کے انعقاد کیلئے پلاننگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار)ملک میں کورونا کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی کھیلو ں کی فیڈریشنز نے کھیلوں کے انعقاد کے لئے پلاننگ شروع کردی اس حوالے سے کرکٹ،ہاکی،باکسنگ،بیڈمنٹن،سکواش،ٹینس اور دیگر کھیلوں کے فیڈریشنز کے سربراہان متحرک ہوگئے ہیں اور ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں حالات بہتر ہورہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جیسے ہی اس حوالے سے ہمیں حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتا ہے ہم کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز کردیں ہم نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں فیڈریشنز سربراہان کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے کورونا وائرس میں کمی ہورہی ہے امید ہے کہ جلد ہی کھیلوں کی سر گرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی یہ بہت اچھی بات ہے کہ ملک میں ایک مرتبہ دوبارہ کھیلو ں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا جس طرح سے آہستہ آہستہ ہر شعبہ میں بہتری آرہی ہے اور ہم بھی امید کرتے ہیں کہ کھیلوں کی سر گرمیاں بھی شروع ہوجائیں گی اور اس کے لئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور کھلاڑی بھی کھیل میں واپسی کا بہت شدت سے انتظار کررہے ہیں جلد ہی انتظار کی یہ گھڑیاں ختم ہوجائیں گی اور میدان آباد ہوجائیں گے۔