سوڈانی جامعہ کے نائب صدر کا دورہ شالامارانسٹیٹیوٹ آفہیلتھ سائنسز

سوڈانی جامعہ کے نائب صدر کا دورہ شالامارانسٹیٹیوٹ آفہیلتھ سائنسز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوڈان کے نائب صدر ڈاکٹر اے رؤ ف اے وہاب التابی نے گزشتہ روز شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزکا دورہ کیا۔چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز شاہد حسین،پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر اور چیف آ پریٹنگ آ فیسر شالامارہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اوران کوانسٹی ٹیوٹ میں دی جانے والی طبی سہولیات اور میڈیکل،نرسنگ اور الائیڈ کی تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔شالامار ہسپتال کی ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر گل افشاں نے غیر ملکی مہمان کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور وہاں موجود ڈاکٹرز اورسٹاف سے ملاقات کروائی،اس موقع  پر ڈاکٹر اے رؤف کا کہنا تھا کہ شالامار انسٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور میں عالمی معیار کی تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والا بہترین ادارہ ہے۔