کشمیریوں کو آزادی کا حق ہر صورت ملنا چاہیے،شفاعت علی

کشمیریوں کو آزادی کا حق ہر صورت ملنا چاہیے،شفاعت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈائریکٹریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن لاہور  میں تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن شفاعت علی ڈاکٹر فوزیہ رشید، راؤجمال،سید کاظم مقدس، محمد یاسین، غلام فاطمہ بندیال،راشدہ  مجید اور دیگر سپیشل ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن شفاعت علی نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے، کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پامال کر تے ہوئے گذشتہ دو سال سے ان کی آزادی سلب کی ہوئی ہے۔شفاعت علی  نے کہا کہ  ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر فوزیہ خورشید  نے کہا کہ ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔

  ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن شفاعت علی کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء  میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر یں اور اپنی معیشت کے ساتھ اپنے کردار کو بھی مضبوط بنائیں۔