عطائیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن‘ 137 مراکز صحت سیل 

عطائیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن‘ 137 مراکز صحت سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ ماہ گرینڈ آپریشن کیا۔ خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کیمطابق 08 معائنہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں صوبے بھر کے زونل دفاتر کے 16 فیلڈ افسران شامل تھے ضلع پشاور میں 1235 مراکز صحت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔137 مراکز صحت کوصفائی کے ناقص انتظامات، مستند عملے کی غیر موجودگی، زائدالمعیادہونے والی کٹس/ریجنٹس کی موجودگی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے سیل کیا گیا۔ 99 مراکز صحت کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے انسپکشن ٹیموں کی طرف سے مطلوبہ ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔بغیر رجسٹریشن کلینک چلانا قانوناً جرم ہے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے قانون کے مطابق غیر رجسٹرڈ مراکزصحت عطائی مراکز ہیں۔ عطائی مراکز کو سیل کیا جائے گا اور بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔