نریند ر مودی سیکیولر روایات کا  قاتل اور انتہاپسند ہے، سردار شاہ

  نریند ر مودی سیکیولر روایات کا  قاتل اور انتہاپسند ہے، سردار شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے آج یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری کردہ پریس بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی اب کشمیریوں پر اندوہناک مظالم فوری طور بند کرے. بھارت کا نام نہاد سیکیولر ریاست کا ماسک اترچکا ہے اور مودی کی شکل میں اس کی اصل انتہاپسند شکل ظاہر ہوچکی ہے. بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے۔وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے  کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار  یکجہتی کہا کہ کشمیر تاریخی طور پر انڈس سولائیزیشن کا حصہ ہے اور جواہر لعل نہرو نے خود اپنی بیٹی اندرا گاندھی کو خط میں لکھا تھا کہ لفظ "انڈیا" خود انڈس سے نکلا ہے. جوکہ آج کا پاکستان ہے تو اسی حساب سے کشمیر تاریخی طور پاکستان کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی شکل میں بھارتی حکومت کا اصل انتہاپسند مکروہ چہرہ عیاں ہوگیا ہے جنہوں نے مسلسل کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ اقوام عالم بخوبی جانتے ہیں کہ کشمیر ایک متنازعہ علائقہ ہے جس پر پچھلے 73 سالوں سے بھارت نے شرمناک انسانیت کش مظالم ڈھالے ہیں. سردار شاہ نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی ظلم ہو وہ ظلم پوری انسانیت کے خلاف ہے خواہ وہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مظالم ہوں یا فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کے اندوہناک انسانیت سوز مظالم ہوں, ہم سب مظلوم قوموں کے ساتھ کھڑے ہیں. سردار شاہ نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کوئی جنگ نہیں چاہی بلکہ ہمیشہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی ہے اور بھی بھارت کی طرف سے کی گئی سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں۔آج بھی ہمارے معصوم کشمیری بچے بھارتی کلسٹر بموں کا نشانہ بن رہے ہیں جن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -