ملک میں بڑھتی آبی الودگی، وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا  

 ملک میں بڑھتی آبی الودگی، وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے بعد آبی آلودگی کے خاتمہ پر توجہ مرکوز کرلی۔وزیر اعظم نے سینئر وزرا پر مشتمل کلائمنٹ چینج کمیٹی کا اجلاس(آج)پیر کو طلب کرلیاہے۔ اجلاس ساڑھے 12بجے ہوگا،وزیر خارجہ، وزیر آبی وسائل شرکت کریں گے۔معاون خصوصی ملک امین اسلم اور متعلقہ حکام کو بھی اجلاس میں بلالیا گیا۔ فواد چوہدری،وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب شرکت کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلی کے پی بھی شرکت کریں گے۔دریاؤں کا پانی جنگلی حیات آبی حیات، انسانی صحت اور فصلوں کے لیے بھی خطرناک ہوگیا۔پاکستان کا کوئی دریا بھی آلودگی سے پاک نہیں جبکہ دریائے سندھ کا پانی سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ملک امین اسلم دریائے سندھ، چناب اور دریائے راوی میں آلودگی پر بریفنگ دیں گے۔کمیٹی فصلوں کے لیے آلودگی سے پاک پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر پالیسی بنائے گی۔ وزیر اعظم دریاں کے پانی کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔
اجلاس طلب

مزید :

صفحہ اول -