لیڈی گاگا کےپالتو کتے والکر کو گولی مارنے اور بلڈوگس کو چرانے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا

لیڈی گاگا کےپالتو کتے والکر کو گولی مارنے اور بلڈوگس کو چرانے والے شخص کو 21 ...
لیڈی گاگا کےپالتو کتے والکر کو گولی مارنے اور بلڈوگس کو چرانے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا
سورس: @instagram/ladygaga

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے پالتو کتے والکر کو گولی مارنے اور بلڈوگس کو  چرانے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

دی گاڑڈیئن نیوز کے مطابق گزشتہ سال لیڈ ی گاگا کے پالتو کتے والکر کو گولی مار کر زخمی کرنے والے اور اُن کے دو نایاب فرانسیسی بُل ڈوگس کو چُرانے والے شخص جیمز ہاورڈ جیکسن کو عدالت نے 21 سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ "بُل ڈوگس کو چُرانے کا مقصد اس سے نایاب نسل کے کتوں کی ہزاروں ڈالرز قیمت تھی ".تاہم ملزم ا س بات سے واقف نہیں تھا کہ یہ کتے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا ہے۔مجرم جیمز ہاورڈ جیکسن نے پیر کے روز قتل کی کوشش کے الزام کیلئے مقابلہ نہ کرنے کی درخواست کی، جو کیلیفورنیا میں مجرمانہ درخواست کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ جیمز ہاورڈ جیکسن نے عدالت میں یہ بھی اعتراف کیا کہ" اس نے ایک شخص کو سینے میں گولی مارکر شدید زخمی کر دیا تھا جو اس حملے سے بچ نکلا"۔

مزید :

تفریح -