کرک ،مسافر وین کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،14 افراد زندہ جل گئے

کرک ،مسافر وین کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،14 افراد زندہ جل گئے
کرک ،مسافر وین کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،14 افراد زندہ جل گئے

  



کرک (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرک میں ٹریفک حادثے میں 14 افراد زندہ جل گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر وین پشاور سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ کرک میں تبی خواہ کے قریب مسافر وین اور گاڑی میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں مسافر وین میں موجود سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور وین کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے میں 14 افراد زندہ جل گئے جبکہ 4 افراد کو وین سے نکال لیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی،جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /خیبرپختون خواہ /کرک


loading...