پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست ...
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہسپتال لائے گئے زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز سکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ پورا دن جاری رہا تاہم رات دیر گئے پولیس کے آپریشن کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز اسلام آباد سے بھاگ گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پولیس سے جھڑپوں میں پارٹی ورکرز کی ہلاکتوں سے متعلق متضاد بیانات سامنے آئے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے احتجاج کے دوران 12 ورکرز کی ہلاکت کا بتایا گیا جبکہ پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے 8 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا۔تاہم اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

حکام پولی کلینک ہسپتال کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمی لائے گئے، پولی کلینک لائے گئے تمام افراد کو گولیاں لگی ہیں، زخمیوں میں بیشتر کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔