”عبد العلیم خان کے خلاف ایک سال سے کیس چل رہا ہے اور آج گرفتاری پر بھی نیب یہ کہہ رہی ہے کہ ۔۔۔“معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے حیران کن سوال اٹھا دیا

”عبد العلیم خان کے خلاف ایک سال سے کیس چل رہا ہے اور آج گرفتاری پر بھی نیب یہ ...
 ”عبد العلیم خان کے خلاف ایک سال سے کیس چل رہا ہے اور آج گرفتاری پر بھی نیب یہ کہہ رہی ہے کہ ۔۔۔“معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے حیران کن سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کی جانب سے حکومتی رہنما عبد العلیم خان کی گرفتاری کے بعد ملکی سیاست میں تہلکہ برپا ہو گیا اور ہر جگہ اس گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت ہو رہی ہے ۔اس اہم گرفتار ی پر غریدہ فاروقی نے حیران کن سوال اٹھا دیا ۔
تفصیل کے مطابق نیب نے پی ٹی آئی کے رہنماعبدالعلیم خان کو پانامہ کیس میں گرفتار کر لیا ، ان پر متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام ہے،گرفتاری کے فوری بعد عبد العلیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔نیب نے پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو پانامہ سکینڈل میں چوتھی بار نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ میں طلب کیا تھا جہاں قومی احتساب بیورو نے انہیں باضابطہ گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے اس گرفتارسے متعلق نیب کی پریس ریلیز شیئر کی اور کہا کہ عبدالعلیم خان کیخلاف ایک سال سے کیس چل رہا ہے، تین چار پیشیاں ہو چکیں اور آج گرفتاری پر بھی نیب کہہ رہا ہے کہ “مبینہ الزام” پر گرفتار کیا گیا۔ احتساب ہے یا مذاق؟

مزید :

قومی -