پارٹی پالیسی سے نالاں پی ٹی آئی ایم این اے اکرم چیمہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی

    پارٹی پالیسی سے نالاں پی ٹی آئی ایم این اے اکرم چیمہ اسمبلی رکنیت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنماء ایم این اے اکرم چیمہ پارٹی پالیسی سے نالاں ہوکر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کو اکرم چیمہ کا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء ایم این اے اکرم چیمہ پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی سے نالاں ہوکر مستعفی ہو گئے۔ اکرم چیمہ کا موقف ہے کہ پارٹی انہیں اور کراچی کے ورکروں کو نظر انداز کر رہی ہے، پی ٹی آئی کراچی کو کچھ لوگوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔ اکرم چیمہ 2018 کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 239 سے منتخب ہوئے تھے۔
استعفے شروع

مزید :

صفحہ اول -