حج ٹور آپریٹرز اللہ کے مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت یقینی بنائیں: حافظ طاہر اشرفی

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ حج ٹور آپریٹرز اللہ کے مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت یقینی بنائیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس سال ایک کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے عمرہ کیا ہے، سعودی حکومت عازمین کے لئے بہترین اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عازمین کے لئے خدمت کا اعلیٰ معیار یقینی بنائیں گے، سعودی قوانین اور نظام کے تحت اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت عازمین حج کوہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔