تحریک انصاف کو 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیئے جانے کا امکان
![تحریک انصاف کو 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیئے جانے کا امکان](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2025-02-06/news-1738862283-9522.jpg)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت نہ دیئے جانےکا امکان ہے۔
"جیو نیوز" کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیئےجانےکا امکان ہے۔8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل سپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سیکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔