آپا زبیدہ کا انتقال پرملال

آپا زبیدہ کا انتقال پرملال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علمی، ادبی گھرانے کی چشم و چراغ اور امور خانہ داری کی ماہر آپا زبیدہ انتقال کر گئیں۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ وفات 73 برس کی عمر میں ہوئی۔ آپا زبیدہ ٹی۔وی پر امور خانہ داری پروگراموں کی بانی سمجھی جاتی تھیں، وہ ٹی۔وی پر مسلسل پروگرام کرکے گھر بیٹھی خواتین کو کھانا پکانے کی ترکیب بتایا کرتی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے ٹوٹکے بھی بڑے مشہور تھے کہ اکثر کاموں کے حوالے سے مختصر نسخے تجویز کر دیا کرتی تھیں۔ ایک مقبول ہستی جدا ہو گئی، ان کے ریکارڈڈ پروگرام ان کی وفات کے بعد بھی چلتے رہیں گے اور وہ ان کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گی، آپا زبیدہ مشہور ادیب، اینکر اور ڈرامہ نگار انور مقصود کی ہمشیرہ تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید :

رائے -اداریہ -