وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ، وزیراعظم نے مو لانافضل الرحمان سے مددمانگ لی

وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ، وزیراعظم نے مو ...
وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ، وزیراعظم نے مو لانافضل الرحمان سے مددمانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جمیعت علمائے ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مد د مانگ لی ،اس معاملے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے کہاہے تاہم انہوں نے و زیراعظم کومدد کیلئے گرین سگنل نہیں دیا۔

ایشوریہ رائے نے فلم کے لئے 10کروڑ معاوضہ طلب کر لیا
نجی چینل”دنیا نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم تحریک کے مشاورت سے ختم کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان سے مدد کے لئے کہا جس کا انہوں نے مثبت جواب نہیں دیا۔فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پہلے بلوچستان میں اپنی صفیں درست کرے بلوچستان میںن لیگ نے ہمیں اپوزیشن میں دھکیلا، ن لیگ کوساڑھے 4 سال تک بلوچستان میں جے یو آئی یادنہیں آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبائی قیادت کیلئے مشکلات پیدانہیں کرناچاہتے جے یو آئی تحریک عدم اعتماد کوکیسے ناکام بناسکتی ہے؟جبکہ حکومت کے ا پنے ا رکان تحریک عدم اعتماد لارہے ہیں، تحریک عدم اعتماد پرہماری بلوچستان کی قیادت ڈیل کررہی ہے۔

مزید :

قومی -