نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل کرنے والا دوسری بار بھی عدالت پیش نہ ہوا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں قائم اپیلٹ ٹربیونل میں سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،درخواستگزار شاہد اورکزئی دوسری بار بھی عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے ،عدالت نے درخواستگزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کرنے کا آخری موقع دے دیا ،ریمارکس دیے شاہد اورکزئی کل تک رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں،درخواستگزار عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں۔
رجسٹرار آفس نےنواز شریف کے خلاف اپیل پر 3 اعتراضات لگائے تھے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ کاپی اپیل کے ساتھ نہیں لگائی گئی،شاہد اورکزئی نہ وہ حلقے کا ووٹر ہے اور نہ ہی متاثرہ فریق۔