مون سون بارشیں، منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی بڑھ گیا

مون سون بارشیں، منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی بڑھ گیا
مون سون بارشیں، منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی بڑھ گیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ویب ڈیسک) ملک میں مون سون کی بارشوں سے تربیلا اور منگلا  ڈیم  میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق چند روز میں تربیلا ڈیم  میں پانی کی سطح میں 45 اور منگلا ڈیم میں 50 فٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد منگلاسے پانی کااخراج کم اور تربیلا سے بڑھا دیا گیا ہے جب کہ پانی کی سطح میں اضافے سے چند روز میں ہائیڈل پاورکی پیداواربڑھنےکا امکان ہے۔

ترجمان واپڈا کا  کہنا ہےکہ تربیلامیں پانی کی آمد 2 لاکھ 58  ہزار 200 اور  اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے جب کہ منگلا میں پانی کی  آمد 45  ہزار 700 اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلامیں آج پانی کاذخیرہ 9لاکھ56ہزار ایکڑ فٹ  اور منگلا میں  5 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔