آج یوم شہادت حضرت علیؓ ‘ ملتان میں 12جلوس ‘10 مجالس ہوں گی

آج یوم شہادت حضرت علیؓ ‘ ملتان میں 12جلوس ‘10 مجالس ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) حضرت علی ؓ کا یوم شہادت آج 21رمضان المبارک بروز بدھ منایاجائے گا ۔ملتان میں 12 ماتمی جلوس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

نکالے جائیں گے اور10 مجالس عزا ہوں گی۔ اس سلسلے میں ملتان پولیس نے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت800پولیس افسر و اہلکار جلوسوں اور مجالس عزاپر ڈیوٹی دیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے گی ۔ 2جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ مرکزی جلوس محلہ ناصر آباد جھک سے نکالا جائے گا جوآستانہ لعل شاہ پر اختتام پذیر ہو گا ۔جلوسوں کے ساتھ پولیس کے ساتھ ساتھ رضاکار بھی ہو ں گے ۔