کبل،انسال دوشیزہ نے  پستول سے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

کبل،انسال دوشیزہ نے  پستول سے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبل سوات(تحصیل رپورٹر)تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی مانڑئی میں جوانسال دوشیزہ نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس نے رپورٹ درج کردی۔مزیدتفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی مانڑئی میں تین ماہ قبل شادی شدہ دوشیزہ مسماۃ (ا) زوجہ حبیب اللہ سکنہ پاچا کلے میکے آئی ہوئی تھی کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے آپ پر پستول سے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔والد رحمت شاہ ولد شیرمالک سکنہ سیرئی مانڑئی نے پولیس کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ میری بچی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔ جس پر شاہ ڈھیرئی پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔