سرکاری حج سکیم کی سپانسرشپ سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم بھی ناکامی سے دوچار

سرکاری حج سکیم کی سپانسرشپ سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم بھی ناکامی سے دوچار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کی سپانسرشپ سکیم کی ناکامی کے بعد پرائیویٹ حج سکیم کی ڈالر لانے کی سپانسرشپ سکیم بھی وزارت کی ضد کی بھینٹ چڑھ گئی، 15ہزار کے قریب پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ بھی واپس پرائیویٹ حج سکیم کی سپانسرشپ سکیم کے خاتمے کی یقین دہائی کرانے والی ہوپ بھی آخری مرحلے میں بے بس نظر آئی یاد رہے وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2023ءمیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیرونی ممالک سے ڈالر لانے کی اہم (کوشش) کی تجویز پہلے مرحلے میں سرکاری حج سکیم کا 50فیصد پر سے ڈالر بھیجنے والوں کے لئے بغیر قرعہ اندازی کا پیکیج دیا جس کو پورے وسائل سے اشتہاری مہم چلائی گئی 6500کے قریب سپانسرشپ کے تحت وصول ہوئی وزارت نے سکیم کا سارا کوٹہ ریگولر سکیم میں شامل کر دیا وزارت نے ناکامی کے بعد سپانسپرشپ سکیم پرائیویٹ سکیم پر بھی 50فیصد مسلط کر دی ہوپ والے کہتے رہے کہ بکنگ کریں ختم ہو جائے گی آخر میں وزارت نے SPA اور کابینہ کی منظوری دکھا کرمجبوری کا اظہار کر دیا جس کے بعد سرکاری کی طرح پرائیویٹ سکیم بھی کوٹہ سرنڈر کرنے پر مجبور ہو گئی ایسا کیوں ہوا ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا۔
سپانسر حج سکیم

مزید :

صفحہ آخر -